این اے 88خوشاب، استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر بگھور کامیاب قرار

Feb 15, 2024 | 18:29:PM
این اے 88خوشاب، استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر بگھور کامیاب قرار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوالقرنین حیدر) پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 88 خوشاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور تمام 331 پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر بگھور کامیاب قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس 18 گھوٹکی اوباڑو، آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر کامیاب قرار

استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گل اصغر بگھور نے 87 ہزار 8 سو 5 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار معظم شیر 70 ہزار 1 سو 86 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک اںصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اکرام خان نیازی 58 ہزار 3 سو 1 ووٹ حاصل کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔