’’جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ایک اور ایکس ٹینشن مانگ رہے تھے ‘‘,اہم لیگی رہنما کا انکشاف

Feb 15, 2023 | 23:01:PM
’’جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ایک اور ایکس ٹینشن مانگ رہے تھے ‘‘,اہم لیگی رہنما کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  مزید ایکس ٹینشن مانگ رہے تھے  ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ موجودہ حکومت سے ایک اور  ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں میں بہت سارے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص ایکس ٹینشن نہ دینے کے لیے بالکل یکسو تھا اور وہ نواز شریف تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف کیسز چلائیں، ثبوت ہیں تو سزا بھی دلوائیں لیکن اس سے پہلے گرفتاری دانش مندی نہیں ہو گی۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، وفاقی وزرا جو بھی کہیں آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔