آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 450 روپے کی جائے گی: آصف علی زرداری

Feb 15, 2023 | 19:29:PM
   آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 450 روپے کی جائے گی: آصف علی زرداری
کیپشن: آصف علی زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 450 روپے کی جائے گی۔

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے زراعت ترقی کرے گی،کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی، گنے کی فی من قیمت 450 روپے کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور وہ زراعت پر توجہ دے گا۔

  وقت آگیا ہے کہ کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے،عوام کے مسائل حل کرنے کرنے کیلئے سب کو مل جل کام کرنا ہوگا،گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔