پی ایس ایل 8: دھانی کے بعد ایک اور کھلاڑی لیگ سے باہر

Feb 15, 2023 | 15:19:PM
پی ایس ایل 8: دھانی کے بعد ایک اور کھلاڑی لیگ سے باہر
کیپشن: میر حمزہ کی گیند پر بابر اعظم نے شاٹ لگائی تھی جس کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے انگلی فریکچر ہوئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ابھی 2 ہی میچزہوئے ہیں اور اس دوران ایک اور فاسٹ بولر زخمی ہوگیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شاہنواز دہانی اپنی انگلی تڑوابیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے اب وہ ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ میں ایک اور بولر انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز کے میر حمزہ کی انگلی بھی گیند پکڑتے ہوئے فریکچر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، بری خبر آ گئی

میر حمزہ کی گیند پر بابر اعظم نے شاٹ لگائی تھی جس کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے انگلی فریکچر ہوئی۔

میر حمزہ کی انگلی کو گیند لگ کر وکٹوں میں جالگی جس سے صائم ایوب رن آؤٹ ہوئے تھے۔ اس طرح مسلسل دوسرے روز پاکستان کے دوسرے بولر کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے میر حمزہ کے متبادل کھلاڑی کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کرلیا۔