سینئر ٹی وی اینکرکی ناگہانی موت پرہرآنکھ اشکبار ،ویڈیوزوائرل

Dec 15, 2025 | 15:28:PM
سینئر ٹی وی اینکرکی ناگہانی موت پرہرآنکھ اشکبار ،ویڈیوزوائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر ٹی وی اینکرراجہ مطلوب طاہرکے سفرآخرت کے موقع پرہرآنکھ اشکبارنظرآئی،اس موقع پرکئی رقت آمیزمناظربھی دیکھنے میں آئے۔
 معروف اینکرز وسیم بادامی اور اقرار الحسن بھی اپنے قریبی دوست اور صحافی راجہ مطلوب طاہر کی المناک موت پر شدید غم میں مبتلا نظر آئے، نمازِ جنازہ کے موقع پر وسیم بادامی اور اقرار الحسن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،اس  دوران اقرار الحسن زاروقطار روتے دکھائی دیے جبکہ وسیم بادامی بھی اپنے دیرینہ ساتھی کو الوداع کہتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔


راجہ مطلوب طاہر کی نمازِ جنازہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،ایک اور نے کہا کہ اپنے قریبی دوست کو کھونا ناقابلِ بیان درد ہوتا ہے۔


واضح رہے کہ راجہ مطلوب طاہرسری نگر ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے،وہ  معروف اینکر وسیم بادامی اوراقرارالحسن کے انتہائی قریبی دوست تھے۔

 راجہ مطلوب طاہر معروف اینکر وسیم بادامی کے انتہائی قریبی دوست تھے، وسیم بادامی اس خبر سے شدید متاثر ہوئے اور سوشل میڈیا پر اپنے دوست کے لیے اللہ کی رحمت اور مغفرت کی دعاکی ۔


وسیم بادامی نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر لکھا کہ میرا دوست، جگر، یار زندہ دل انسان، ہر محفل کی جان، راجہ مطلوب کار حادثے میں دنیا سے چلے گئے، براہ کرم ان کے لیے دعا کریں، اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔


 معروف اینکر اقرار الحسن نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں جیسا بھائی اور بھائیوں جیسا دوست، راجہ مطلوب کے درجات کی بلندی اور ہم سب کے صبر کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمبولینس کے اندر حقہ پینے کی وائرل ویڈیو پر شہری ناراض
اس المناک واقعے نے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں اور عوام کو بھی گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ  نے چپکے سے نکاح کر لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل