ب فارم میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانے کا طریقہ  

Dec 15, 2025 | 09:14:AM
ب فارم میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانے کا طریقہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ب فارم پر تاریخ پیدائش میں ترمیم کروانے کی سہولت فراہم کر دی۔

ب فارم، جسے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) بھی کہا جاتا ہے، پاسپورٹ حاصل کرنے، اسکول میں داخلے اور بچوں کے بین الاقوامی سفر کیلیے ایک ضروری دستاویز ہے۔

 نادرا نے اپنے آن لائن سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس سے والدین نادرا دفاتر کا دورہ کیے بغیر ب فارم کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

طویل قطاروں کو ختم کرتے ہوئے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے اب پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

آن لائن رجسٹریشن کے علاوہ نادرا نے ب فارم پر تاریخ پیدائش درست کرنے کا طریقہ کار بھی واضح کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا ،حملہ آور پر جھپٹنے والامسلمان ہیرو بن گیا

سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں نادرا نے کہا کہ اگر کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ب فارم جاری کیا گیا ہے تو والدین کو پہلے متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے تاریخ پیدائش کی درستگی کرنی ہوگی۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ شہری صحیح تاریخ پیدائش کے درست ثبوت کے ساتھ نادرا رجسٹریشن سینٹر جا سکتے ہیں۔ قابل قبول دستاویزات میں اصل سفری دستاویزات، تعلیمی سرٹیفکیٹ، سروس ریکارڈ یا میڈیکل ریکارڈ شامل ہیں۔

نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی تصحیح کی درخواست دینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام دستاویزات درست اور تصدیق شدہ ہوں تاکہ کارروائی میں تاخیر سے بچا جا سکے۔