ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق

Dec 15, 2023 | 21:52:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق ہو گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق 2024 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا، دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کرنے والے عامر جمال کا بڑا اعزاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے ایزن ہاور سٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے جس میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میزبان ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ءکے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔