25کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ٹک ٹاکر بازیاب

Dec 15, 2023 | 17:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء ٹک ٹاکر کو بازیاب کروا لیا ،04 اغواء کار بھی گرفتار۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تو ملزمان نے اغواء کر لیا اور پھر 25 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ، پولیس نے ایک ماہ کی انتکھ محنت اور کاوش کے بعد مغوی کو بازیاب کروا لیا ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، اغواء کاروں کی شناخت عرفان، منظور، علی اور مبین کے نام سے ہوئی، مغوی کی فیملی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر تاوان کی رقم کا کچھ حصہ ادا بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کے دل جیت لئے