توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: عمران خان کو نوٹس جاری

Dec 15, 2022 | 14:29:PM
سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 سیشن عدالت نے پیر کے روز الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے کمپلینٹ بھیج رکھی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کا جمع کرایا گیا اثاثوں کی تفصیلات کا ڈکلیئریشن غلط ہے، بادی النظر میں عمران خان نے گوشواروں میں تحائف کی تفصیلات جمع ظاہر نہیں کیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بادی النظر عمران خان نے تحفوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کیں، بادی النظر میں عمران خان الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے مرتکب ہوئے، عمران خان کے خلاف شکایت کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے، عمران خان 9 جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہو کر ٹرائل کا سامنا کریں۔