پرویز الٰہی اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں،جلیل شرقپوری 

Dec 15, 2022 | 00:15:AM
تحریک انصاف، رہنما جلیل احمد شرقپوری، پارٹی چیئرمین، عمران خان، مشورہ،
کیپشن: جلیل شرقپوری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ 20سے 25دسمبر تک پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پرویزالٰہی سے گزارش کی کہ آپ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں، انہیں تحریک انصاف کواہمیت دینی چاہیے لیکن وہ مسلم لیگ (ق) کے ان لوگوں کو نواز رہے جو اسمبلیوں میں بھی نہیں، اپنی مرضی سے مشیر بھرتی کر رہے یہ زیادتی ہے، اسے دو نمبری کہوں تو بری بات نہیں، پرویزالٰہی کو گجرات کے بجائے باقی اضلاع میں زیادہ کام کرواناچاہیے۔
جلیل شرقپوری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 20یا 25دسمبر تک پنجاب اسمبلی تحلیل کردینی چاہیے، اگر عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑدی، تو ایک ہفتے میں وفاق بھی ٹوٹ جائے گا، پی ڈی ایم کی عزت بھی اسی میں ہے کہ الیکشن میں جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتی سسٹم اتنا کمزور ہے کہ چور کو پکڑا ہی نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے، رمیز راجہ کااظہار افسوس