فحاشی کا پردہ فاش۔۔گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ۔۔ دو غیر ملکی لڑکیاں گرفتار 

Dec 15, 2021 | 23:14:PM
فحاشی، اڈے ،غیر ملکی، لڑکیاں، گرفتار
کیپشن: فحاشی کے اڈے سےدو غیر ملکی لڑکیاں گرفتار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارت میں سی ایم فلائنگ کی ٹیم نے ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں چھاپہ مار کر  گیسٹ ہاؤس سے دو غیر ملکی لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں لڑکیاں ازبکستان کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق سی ایم فلائنگ کی ٹیم نے شہر گروگرام (گڑگاؤں)میں چھاپہ مار کر ایک فحاشی کے اڈے کا پردہ فاش کیا ہے۔ سی ایم فلائنگ کی ٹیم نے گروگرام کے سیکٹر 49 میں واقع گیسٹ ہاؤس اویو ٹاؤن پر چھاپہ مارا ہے۔ اس کارروائی میں دو غیر ملکی لڑکیوں کو گرفتار کر لیا، دونوں لڑکیوں کا تعلق ازبکستان سے بتایا جاتا ہے۔ چھاپے کے دوران ہوٹل کے منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں غیر ملکی لڑکیاں فحاشی کے کاروبار میں ملوث تھیں۔فی الحال پولیس گرفتار لڑکیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہریانہ پولیس  کچھ عرصے سے گروگرام پولیس اسپا سنٹرز اور گیسٹ ہاؤسز پر خصوصی نظر رکھے ہوئے تھی۔ شکایت ملنے پر چھاپے بھی مارے گئے۔ ایسی ہی اطلاع کی بنیاد پر سی ایم فلائنگ کی ٹیم نے اس گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر 2 لڑکیوں کو پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دے رہی۔۔راہول گاندھی