حکومت ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دے رہی۔۔راہول گاندھی

Dec 15, 2021 | 22:02:PM
راہول گاندھی، کانگرس، اپوزیشن
کیپشن: راہول گاندھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کے سلسلے میں جو تازہ حقائق سامنے آئے ہیں، ان کے پیش نظر ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا سے فوری طورپر استعفی لیا جانا چاہئے۔  انہوں نے کہا حکومت ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق  راہول گاندھی نے لکھیم پور کھیری کیس میں لوک سبھا میں بحث کرانے کا مطالبہ خارج ہونے پر ہوئے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ اب لکھیم پور کھیری کیس میں حالات واضح ہوگئےہیں، اس لئے مرکزی وزیر کو استعفی دینا چاہئے اور اس معاملے پر اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جانی چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لکھیم پور کھیری کیس میں ایوان میں بحث چاہتی ہے اور اس بارے میں وہ بھی اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت بولنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اس لئے ایوان کی کارروائی میں رخنہ پیدا ہورہا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا ہماری جماعت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آیا ہے اور اس معاملے ان کے وزرا ملوث ہیں ، تو اس معاملے پر ہمیں کم از کم بحث کی اجازت دی جانی چاہئے،مگر وہ بحث نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے ٹینی کو بھی استعفی دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو نئے سال پر کس ملک میں دیکھا جائیگاْ۔۔؟