اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو نئے سال پر کس ملک میں دیکھا جائیگاْ۔۔؟

Dec 15, 2021 | 21:08:PM
 اداکار، سوشانت سنگھ راجپوت، بالی ووڈ
کیپشن:  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھورے‘ 07 جنوری 2022 کو چین میں ریلیز ہوگی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا اور نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھچھورے‘ سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔اب اس فلم کو چین میں 07 جنوری 2022 سے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ 2020 میں پراسرار طور پر مرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے فلم ’چھچھورے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرین خان کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔موجاں ای موجاں۔۔!