آزاد کشمیر میں سیلابی ریلہ، دریا لوگوں کی کاٹی گئی لکڑیوں سے بھر گیا
سورس: X
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر میں بھی سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ریلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دریا کے کناروں پر بسی بستیاں صفحہ ہستی سے غائب ہوگئیں جبکہ ڈیم کے قریب دریا میں ٹنوں لکڑیاں جمع ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ڈیم کنارے دریا اہل علاقہ کی جانب سے جنگلوں سے کاٹی گئی لکڑیوں سے بھرا پڑا ہے ۔
جب بے رحمی سے قدرتی جنگلوں کے درختوں کو کاٹیں گے تو نیچر بھی اپنا انتقام لے گی۔ یہ دیکھیں کہ کس طرح سیلابی پانی لکڑیوں سے بھرا ہوا ہے
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) August 15, 2025
pic.twitter.com/zd4PWXG3O4
سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب اہل علاقہ جنگلوں کی کٹائی کا ظلم کریں گے تو قدرت اپنا انتقام ضرور لے گی۔
اس وقت دریا کے قریبی علاقوں کے لوگ دریا سے لکڑیاں جمع کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ اس سے ڈیم میں پانی کا اخراج بھی رُک گیا ہے۔