ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد خان بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا پولیس پر بزدلانہ وار، پولیس کا بھرپور انداز میں فوری جواب،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ایلیٹ اور RRF و دیگر پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے قریبی جنگلات کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت 18 روپے کلو بڑھ گئی،مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ