آزاد کشمیر:ریسکیو آپریشن مکمل، 700 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ، 700 سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
طوفانی بارشوں سے 800 کے قریب سیاح نیلم کے علاقے رتی گلی میں پھنس گئے تھے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر صبح 7 بجے شروع آپریشن دوپہر 3:30 بجے ختم ہوا ۔
98 گاڑیوں اور 700 سے زائد سیاحوں کو رتی گلی سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، پانچویں کلومیٹر پر ڈیڑھ کلومیٹر سڑک بہہ جانے کے باوجود آپریشن جاری رکھا گیا،سیاحوں کو پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے جب بھی سے مین روڈ تک پہنچایا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی ، ایس ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122، ٹوریسٹ و ٹریفک پولیس اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا ، حکومت آزادکشمیر کی طرف سے پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کے لئے رہائش اور کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق تمام سیاحوں کو ریسکیو کر دیا گیا ہے ، شام سے انہیں دواریاں پہنچا دیا جاۓ گا ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق رات بھر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔
2 زخمی سیاحوں کو فوری طبّی امداد دی گئی ،سیاحوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرگرکرتباہ