وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔
جاپان گورنمنٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت دی تھی ۔
لاہور ائیر پورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کو رخصت کیا۔
سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری ، صوبائی وزرا ملک صہیب بھرت ، ذیشان رفیق،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون اول کی جو بائیڈن کے بیٹے پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ٹوکیو، اوساکا اور یاکوہوما کےدورے کریں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔
دورے کے دوران مریم نواز شریف کی جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔