دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

Aug 15, 2025 | 09:56:AM
دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے غیور اور بہادر کشمیریوں سے آج (15 اگست) کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ جس دن بھارت اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے، وہ دن کشمیریوں کیلئے غلامی، جبری تسلط اور مظالم کی سیاہ یاد ہے، ہم اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کشمیری قوم بھارتی تسلط کی قیدی نہیں بلکہ آزادی کی متلاشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں، آج بھی کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل کے فوری بعد بھارتی فورسز نے روایتی جبر کا استعمال کرتے ہوئے چھاپے مارے، درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی۔

اس کے باوجود وادی میں کشمیری نوجوانوں نے جگہ جگہ یومِ سیاہ کے بینرز، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں کرنا شروع کردیئے، مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارت مخالف نعرے اور آزادی کے حق میں وال چاکنگ بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی یومِ تشکر کے طور پر منایا اور پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دی۔