پٹرولیم مصنوعات آج مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہونگی؟

Aug 15, 2025 | 08:57:AM
پٹرولیم مصنوعات آج مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہونگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی نمایاں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی بیرل قیمت 15 سینٹس اضافہ ہوا ہے, ہائی سپیڈ ڈیزل کی عالمی قیمت میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ امریکا کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے امکان کو قرار دیا جا رہا ہے۔