پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور

Aug 15, 2022 | 21:46:PM
پاکستان اور آئی ایم ایف ، معاہدہ
کیپشن: پاکستان اور آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دورہوگئیں، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا،آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف لیٹر کا جائزہ لینے کے بعد آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ واپس بھجوائے گا،آئی ایم ایف جائزے کے بعد قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزیر خزانہ نے حتمی مسودے پر دستخط کریں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف ستمبرمیں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف