نوازشریف ستمبرمیں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف 

Aug 15, 2022 | 21:19:PM
جاوید لطیف کا دعوی، نوازشریف واپسی
کیپشن: جاوید لطیف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف ستمبرمیں پاکستان آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاویدلطیف نے عمران خان کے دعوے کی تصدیق کردی۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نوازشریف کوجیل نہیں جانے دیں گے،آج بھی کچھ لوگ عمران خان کی ڈوریاں ہلارہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں،ثاقب نثارمرکزی کردارہے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کے قاتلوں کا پتہ نہ چلا،قائد اعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا گیا،جنرل ایوب کو آج تک کسی نے نہیں پوچھا۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ شہداءکےخلاف باتیں کرنے والے شہبازگل کا بس دو روز کاریمانڈ؟غیر ملکی کمپنیزنے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟۔اسپتال کوملی رقم پی ٹی آئی اکاونٹ میں ٹرانسفر کیسے ہو گئی؟پاکستان کے اندھیرے دور کرنےوالے کو ہائی جیکر کہاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا