وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا 

Aug 15, 2022 | 21:01:PM
شہبازشریف ، وزیراعظم
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ، کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی فیصلے لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گا۔اجلاس میں ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر مشاورت ہو گی، پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی بات چیت ہو گی ، وفاقی کابینہ کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا