این اے 246 ضمنی الیکشن، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد

Aug 15, 2022 | 19:32:PM
پاکستان پیپلزپارٹی، این اے 246،عمران خان، کاغذات نامزدگی، اعتراضات جمع،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے حلقے این اے 246 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ حلقہ این اے 246 لیاری سکروٹنی کا پہلا دن مکمل ہو گیا،پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ اور نبیل گبول کے کاغذات منظور کر لئے گئے، نادر گبول اور جاوید ناگوری کے کاغذات بھی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے۔ اسی طرح جے یو آئی کے نور الحق اور آزاد محمد ارشاد کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی پی رہنما نبیل گبول نے اعتراضات جمع کروا دیئے ،نبیل گبول نے اعتراض کی باقاعدہ درخواست آر او این اے 246 کو جمع کرا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتیں بھی زمین پر آگریں
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں ،ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے 13 خفیہ اکاﺅنٹس سامنے آئے، الیکشن کمیشن واضح کر چکاکہ پی ٹی آئی نے جعلی حلف نامہ جمع کرایا،درخواست میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی ایف ون فارم جمع کرایا، عمران خان کے کاغذات قبول نہیں ہو سکتے ،فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے وہ الیکشن کا اہل نہیں ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کل ہونی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی نشستوں پر الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر