وزیراعظم کاسعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق

Aug 15, 2022 | 11:39:AM
وزیراعظم,سعودی ولی عہد, ٹیلیفونک رابطہ،باہمی تعاون, مبارک باد , پاکستان
کیپشن: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے محمد بن سلمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے بات چیت میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔  سعودی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لئے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔