ٹک ٹا ک نے پھر کما ل کر دیا۔۔ایسا فیچر متعارف کرادیا کہ آپ بھی دا د دیں گے

Aug 15, 2021 | 21:41:PM
ٹک ٹا ک نے پھر کما ل کر دیا۔۔ایسا فیچر متعارف کرادیا کہ آپ بھی دا د دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) دنیا کی سب سے مقبو ل سو شل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے کم عمر افرا کی حفاظت اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ میں 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈز کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل کردیا جائے گا۔اسی طرح 16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین جب ویڈیو پوسٹ کریں گے تو اس سے قبل ایک پوپ اپ ریمائنڈر نمودار ہوگا جس میں آڈینس جیسے فالوورز، فرینڈز اونلی یا صرف ان تک محدود رہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک پر کلک کرنا ہوگا۔اس عمر کے کریٹیئرز کو اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ ایبل بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ٹک ٹاک کی جانب سے اسکرین ٹائم کم کرنے کے لیے پش نوٹیفکیشنز کی حد کو متعارف کرایا گیا ہے۔

13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے پش نوٹیفکیشنز رات 9 بجے کے بعد رک جائیں گے جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر کے ٹک ٹاکرز کو رات 10 بجے کے بعد نوٹیفکیشنز موصول نہیں ہوں گے۔نوٹیفکیشنز کا یہ سلسلہ صبح 8 بجے پھر بحال ہوگا۔کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ 16 سے 17 سال کی عمر کے نئے صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجز بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوں گے۔

یا د رہے کہ ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم میں بچوں کے تحفظ کے لیے ناکافی اقدامات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری