مدفون لڑکی کی لاش کو نکال کر اس کی مبینہ بے حرمتی

Aug 15, 2021 | 10:27:AM
 مدفون لڑکی کی لاش کو نکال کر اس کی مبینہ بے حرمتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پولیس کا کہنا ہے کہ  پوسٹ مارٹم رپورٹ آنےکے بعد ہی اصل معاملات سامنے آئیں گے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
 تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں شیطان صفت درندوں نے قبرستان میں گزشتہ روز دفن کی گئی نوجوان لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بے حرمتی کرکے کھیتوں میں پھینک دیا۔پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللہ میں پیش آیا جہاں شیطان صفت افراد نے قبرستان میں مدفون لڑکی کی لاش کو نکال کر اس کی مبینہ بے حرمتی کی۔

علاقہ مکینوں نے لاش قبرستان کے قریب کھیت میں دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنےکے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے۔

 دوسری جانب  ورثاء کا کہنا ہےکہ نوجوان لڑکی کی لاش کو  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    انیل کپور کی بیٹی ریا کپور بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں