انیل کپور کی بیٹی ریا کپور بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Aug 15, 2021 | 09:56:AM
انیل کپور کی بیٹی ریا کپور بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن ریا کپور کی شادی کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی ، کورونا کی وجہ سے شادی میں بہت کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور کی بہن ریا کپور نے کرن بولانی کے ساتھ نجی تقریب میں شادی کرلی ہے۔

ریا کپور لمبے وقت سے کرن بولانی کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں دونوں تقریباً 13 سال سے ریلیشن شپ میں تھے تاہم اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق ریا کپور کی شادی کی تقریب انیل کپور کے جوہو میں واقع گھر میں منعقد کی گئی جہاں کرونا کے باعث چند ہی لوگوں کے مدعو کیا گیا ہے ۔

شادی کی تقریب میں صرف کپور خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی ۔