پاکستان کے ویسٹ انڈیز  کےخلاف دوسری اننگز میں160رنز پر5 کھلاڑی آؤٹ

Aug 15, 2021 | 09:46:AM
پاکستان کے ویسٹ انڈیز  کےخلاف دوسری اننگز میں160رنز پر5 کھلاڑی آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز  کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 160 رنز بنائے اور اسکے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 124 رنز کی برتری حاصل ہےاور ابھی اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں، دوسری اننگز میں کپتان بابر اعظم 54 اور فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، فواد عالم نے 56 اور فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 36رنز کی برتری حاصل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سےمزید67افراد جاں بحق