ایرانی سفیر کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ،اہم امور پر گفتگو

Apr 15, 2026 | 22:23:PM
ایرانی سفیر کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ،اہم امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی  وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد  ہوئی،ملاقات میں حالیہ امریکہ ایران جنگ کے اثرات ، مضمرات سمیت اہم امور پر تفصیلی نشست ہوئی۔ 

ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران امریکہ جنگ کے بارے میں آپکے جاندار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے شکر گزار ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے،جنگ بندی کی توقع اور مستقل امن کی تمناء کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمناء ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اسلامی بلاک جمعیت علماء کے منشور کا حصہ ہے،اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیےکہ وحدت کے بغیر ہم ہمیشہ استعمال ہونگے اور ہم اپنے وسائل کے خود مالک نہیں ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ اسلامی ممالک کی خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے،فلسطین کی آزادی ہماری مدنظر ہونا چاہیے،مسلم اُمّہ کا مل بیٹھ کر مضبوط قوت سے مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ہے،قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہاکہ میں آپکے اس موقف کی تائید کرتا ہوں،امریکی جارحیت کے مقابلے میں جمعیت علماء اور مولانا فضل الرحمان سمیت پاکستانی عوام کا ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، رضا امیری مقام نے کہاکہ پاکستانی عوام ،علماء اور مختلف طبقہ فکر کا مضبوط اور متوازن موقف قابل تحسین ہے ۔ 

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری، مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: