پی ایس ایل میچ میں گلیڈئیٹرز کی 8 وکٹوں سےہار، زلمی بدستور ناقابل شکست

Apr 15, 2026 | 19:04:PM
پی ایس ایل میچ میں گلیڈئیٹرز کی 8 وکٹوں سےہار، زلمی بدستور ناقابل شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کا ایک اور سنسنی خیز میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تمام ہو گیا۔ آج  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  اب تک ناقابل شکست پشاور زلمی  سے 8 و کٹوں سے شکست ہو گئی۔بابر اعظم 71 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے لیکن پلئیر آف دی میچ  ایوارڈ سفیان کو ملا۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بابر اعظم 71 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔محمد حارث 35 اور کوشل مینڈس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آرون ہارڈی 18 رنز بنا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

گلیڈئیٹرز کی  بیٹنگ

  کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے  ریگولر اوپنر شمائل حسین  کی جگہ آج احسن علی اوپننگ کے لئے آئے۔ احسن علی نے پہلی بال پر چوکا مارا اور دوسری بال پر لانگ آنف باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

گلیڈی ایٹرز  اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

حسن نواز 37 رنز بنا کر نمایاں دہے۔

رائیلی روسو کا آج پی ایس ایل میں سوواں میچ تھا،  رائلی روسو 26 رنز بنا کر آؤت ہوئے۔

 خواجہ نافع نے  20 بنائے۔

گلیڈئیٹرز کے کیپٹن سعود شکیل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 ٹام کورن 15 رنز، الزاری جوزف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 جہاں داد خان 6 رنز، احسن علی 4  رنز اور عثمان طارق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی باؤلنگ

زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد نے 1 وکٹ حاصل کیا۔

میچ کا ٹاس  

  پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے ٹاس جیت لیا ۔ بابر اعظم نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی راہ اپنائی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کیپٹن کو بیٹنگ کرنے کی آفر کر دی۔
 

 پشاور زلمی کے کیپٹن گردن پر بال لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے تھے، اب  بابر اعظم تیزی کے ساتھ روبصحت ہیں،  آج میچ کے لئے بابر نے معمول کے مطابق اوپننگ کی اور سب سے زیادہ رنز بھی بنا گئے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں دوران بیٹنگ عبید شاہ کی گیند گردن پر لگنے سے چوٹ آئی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر زلمی اور گلیڈئیٹرز کی  میچ سے پہلے پوزیشن
پشاور زلمی کی ٹیم 6 میچز میں سے پانچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ زلمی کا ایک میچ بارش نے نہین ہونے دیا تھا اور اس میچ کے ڈرا ہونے سے زلمی کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔

 کوئٹہ گلیڈئیٹرز پانچ میچ کھیل کر دو جیت کر چار پوائنتس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں سلاٹ میں بیٹھے ہیں۔ آج کا میچ ان کے لئے اہم ہے، یہ میچ جیت کر وہ چھ پوائنٹس کر کے ٹیبل پر کراچی کنگز کو نیچے دھکیل پر چوتھ۸ی ٹیم بن سکتے ہیں۔ پوائنتس ت کراچی کنگز کے پانچ میچ کھیل کر چھ ہیں لیکن ان کا نیت رن ریٹ ہنوز منفی میں ہے اور آج کا میچ آغاز ہونے سے پہلے ہی گلیڈئیٹرز کا نیٹ رن ریٹ 0.456 ہے۔ میچ جیت گئے تو یہ رن ریٹ مزید بہتر ہو جائے گا تاہم چوتھی پوزیشن پر رہنے کا انحصار کراچی کنگز کے چھٹے میچ کے نتیجے پر ہی رہے گا۔


 

میچ کے بعد زلمی اور گلیڈئیٹرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن