آکسفورڈ اے کیو اے  نے بین الاقوامی امتحانی نظام میں وقت بچانےکیلئے اہم اصلاحات کردیں

Apr 15, 2026 | 18:35:PM
 آکسفورڈ اے کیو اے  نے بین الاقوامی امتحانی نظام میں وقت بچانےکیلئے اہم اصلاحات کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  آکسفورڈ اے کیو اے  نے بین الاقوامی امتحانی نظام میں بڑی تبدیلیاں کر دیں۔

 سٹوڈنٹس کے لیے امتحانات کے نتائج  جلدی ڈیکلئیر کرنے اور  ایک سال میں امتحانات کے  تین سیشن مقرر کرنےکے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

آکسفورڈ اے کیو اے کے مطابق سسٹم مین یہ اہم تندیلیاں  اس سال  2026 سے 2029 ک تک، تین سال کے دوران مرحلہ وار  نافذ کی جائیں گی۔

 جولائی 2027 سے مئی اور جون کے امتحانات کے رزلٹ جلد ڈیکلئیر کئے جائیں گے۔

 2028 سے اے لیول کے لیے اکتوبر/نومبر اور 2029 سے جنوری سیشن کا آغاز ہوگا

 انٹرنیشنل ای پی کیو  جمع کرانے کے لیے اب سٹوڈنٹس کو  سال میں دو بار مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 

2027 سے مئی/جون سیشن کے لیے داخلے کی آخری تاریخ مارچ کے اوائل تک بڑھا دی گئی۔

ان اصلاحات کا مقصد آکسفورڈ سسٹم میں پرھنے والے سٹوڈنتس کا وقت بچانا اور ان کو عالمی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے بہتر منصوبہ بندی  کرنے کے لئے درکار وقت فراہم ہو جانا یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پرھیں: امریکہ نے خلیج میں مزید دس ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کر لیا