قومی احتساب بیورو (بلوچستان) نے دس لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (بلوچستان) نے دس لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کروا دیا۔
ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیب بلوچستان نے سال 2025 اور 2026 کے ابتدائی عرصے میں مجموعی طور پر 1.41 ٹریلین روپے سے زائد مالیت کی 1.07 ملین ایکڑ ریاستی اراضی واگزار کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم لاہور میں گھرفتار
سال 2025 کے دوران نیب بلوچستان نے مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں 1.02 ملین ایکڑ سرکاری اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1.374 ٹریلین روپے بنتی
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 2026 کے پہلے عشرے میں مزید 51 ہزار 576 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت 36.54 ارب روپے بتائی گئی ہے۔
نیب بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مضبوط ادارہ جاتی ہم آہنگی اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں: شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ؟ بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف
ترجمان کے مطابق سرکاری اراضی کی بازیابی نہ صرف قومی خزانے کے لیے بڑے معاشی فائدے کا باعث بنتی ہے بلکہ احتسابی نظام پر عوامی اعتماد کو بھی مضبوط کرتی ہے۔