قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم لاہور  میں گھرفتار

Apr 15, 2026 | 18:05:PM
 قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم لاہور  میں گھرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو لاہور کی جوہر ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پلاہور ولیس کے مطابق یہ شخص کراچی مین قتل کے مقدمہ مین مطلوب تھا اور بھاگ کر لاہور آیا ہوا تھا۔  تھانہ گلشن اقبال کراچی کو مطلوب ملزم شاہ نواز کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے سر کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ کی جانب سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ 

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم دفعہ 302 کے تحت قتل کے مقدمے میں مفرور تھا اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ایس پی صدر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ؟ بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف