پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم

Apr 15, 2026 | 17:59:PM
پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

درخواست پی آئی اے کے سابق ملازم مصطفیٰ انصاری کی جانب سے دائر کی گئی تھی، وکیل ملازم نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو 2002 میں سکیم کے تحت ریٹائرڈ کیا گیا،سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پنشن سمیت دیگر مراعات فراہم کی گئیں،گزشتہ 24 سال کے بقایاجات ادا نہیں کئے جارہے۔

جسٹس شاہد وحیدنے استفسار کیا کہ کیا ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے ؟وکیل ملازم نے کہاکہ سب ملازم پنشن لے رہے ہیں۔

وکیل پی آئی اے نے کہاکہ پنشن دینے کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی ،سپریم کورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت سے پہلے پنشن ادا نہ ہوئی تو ایم ڈی خود پیش ہوں،کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ؟ بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف