منکی پاکس کے حملے تیز،2 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ میں اب تک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ ہو چکیں۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر منکی پاکس سے 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 25 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 1 کراچی اور 1 خیرپور سے تعلق رکھتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع خیر پور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 3 اور کراچی سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔