عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیوں میں معمولی اضافہ

Apr 15, 2026 | 11:45:AM
 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیوں میں معمولی اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہورہی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں صفر اعشاریہ 5 فیصدکا معمولی اضافہ ہوا اور قیمت 91 ڈالر فی بیرل پر  پہنچ گئی،برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے سے 95 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایشین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے،جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں 2 اعشاریہ 9،6،ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 7 ،6 اور جاپانی انڈیکس میں صفر اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم گرما کی چھٹیاں  کتنی ہونگی؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

یاد رہے جرمنی نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

   جرمن چانسلر فریڈرک مارز کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے دو ماہ کے لیے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کی جائے گی، ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لٹر کمی کی جائے گی۔

 جرمن وزارتِ معیشت نے خبر دار کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔