تخت بھائی: زہریلا کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق، ماں اور بہن کی حالت تشویشناک

Apr 15, 2026 | 10:13:AM
تخت بھائی: زہریلا کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق، ماں اور بہن کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک رحمان )تخت بھائی  کے علاقے لوندخوڑ  میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد متاثر ہو گئے، جن میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ماں اور کمسن بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں 7 سالہ موسیٰ دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ اس کی والدہ اور 5 سالہ بہن بے ہوشی کی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر زہریلا یا مضر صحت کھانا کھانے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈیزل قیمت فارمولا پر آئل کمپنیوں کے خدشات، سپلائی چین متاثر ہونے کا امکان