فیروزخان ہسپتال  داخل، مداح تشویش میں مبتلا

Apr 15, 2025 | 14:21:PM
فیروزخان ہسپتال  داخل، مداح تشویش میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان ہسپتال داخل ہوگئے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی ہے۔

فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں،اداکار نے اسٹوری میں لکھا ’hospitalized‘ تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

انسٹاگرام کے ایک پیج پر بتایا جارہا ہے کہ اداکار صحت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا ٹیزر جاری،فلم کب ریلیز ہوگی؟

فیروز خان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں اور اداکار کیلئے صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔