نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا ٹیزر جاری،فلم کب ریلیز ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم "کوسٹاؤ" کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔
یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے ایک بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔
نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کو ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، بھاویش منڈالیا، سیجل شاہ، شیام سندر اور فیض الدین صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے،فلم بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور بمبئی فیبلز موشن پکچرز کی مشترکہ پیشکش ہے، اس فلم میں اداکارہ پریا باپت بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تیسری سالگرہ:خوبصورت تصویر شیئر کردی
اداکار نوازالدین صدیقی جلد"رات اکیلی ہے 2"میں بھی نظر آئیں گے جو 2020 کی تھرلر فلم کا سیکوئل ہے۔