ہری پور میں بس حادثہ،2 مسافر جاں بحق

Apr 15, 2025 | 11:11:AM
ہری پور میں بس حادثہ،2 مسافر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس برساتی نالے میں جاگری، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب گلگت سے اسلام آباد جانے والی بس بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی امدادی ٹیمیں سیٹلائٹ اسٹیشن اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے فوراً موقع پر پہنچیں۔

مزید پڑھیں:کرک، ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

بس میں 40 مسافر سوار تھے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔

موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بذریعہ  ایمبولینس اسپتال منتقل  کیا۔