پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Apr 15, 2024 | 18:34:PM
پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پنجاب حکومت کے بعد وفاقی حکومت نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کر دی۔

وفاق میں بھی روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہو گی، 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہو گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی کی قیمت میں بڑی کمی

علاوہ ازیں ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔