پنجاب حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی 4 روپے سستی

Apr 14, 2024 | 18:21:PM
پنجاب حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی 4 روپے سستی
کیپشن: حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی 4 روپے سستی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور عوام دوست اقدام، روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب بھر میں روٹی 4 روپے سستی کر دی گئی، جس کے بعد روٹی 20 روپے سے کم ہو کر 16 ر وپے کی ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر میں روٹی کی فروخت کو 16روپے پر یقینی بنایا جائے اور فیصلے پر سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی ہے کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کمی ہو گی، وزیرعلیٰ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی جماعت کی خاتون رہنما کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر دیا، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ الحمدوللہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کردی ہے، روٹی کی قیمت کے تعین سے متعلق تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کردی ہے، روٹی کی قیمت کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اللہ رب العزت عوام الناس کےلیے مزید آسانیاں فرمائے۔

علاوہ ازیں صوبہ پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 800 سے کم ہو کر2 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے، چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

ذہن نشین رہے کہ غلہ منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے کی مزید کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کرنے پر شہریوں نے عوام دوست فیصلے کا خیر مقدم کیا، عام مارکیٹ میں روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، روٹی کی قیمت 4 روپے کم ہونے پر شہریوں میں حالات بہتر ہونے کی امید جاگ اٹھی ہے، شہریوں کو روٹی کی مقرر کردہ قیمت کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ایک شہری نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش سمیت ضروریات زندگی کی ہر چیز مقرر کردہ سرکاری قمیت میں دستیاب نہیں، روٹی کی بھی مقرر کردہ قیمت میں فروخت انتظامیہ کے لئے چیلنج ہوگا، حکومت اور انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرکاری نرخ نامے ہر سختی سے عملدرآمد کروائیں، روٹی کی قمیت 10 روپے ہونی چاہیے امید ہے قیمت میں کمی کا تسلسل جاری رہے گا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے روٹی 2 روپے کی تھی اب بھی 10 روپے کر دیں۔