شیخ رشید کیخلاف درج 2 مقدموں میں کارروائی روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع  

Apr 15, 2023 | 13:12:PM
شیخ رشید کیخلاف درج 2 مقدموں میں کارروائی روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف درج 2 مقدموں میں کارروائی روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کے خلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس کی گزشتہ سماعت کا 4 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامے کے مطابق لسبیلہ اور موچکو میں درج مقدمات کے حکم امتناع میں 31 مئی تک توسیع کی جاتی ہے، شیخ رشید پر الزام ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کئے، عدالت کی معاونت کریں، غلیظ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر کونسی دفعہ لگتی ہے؟

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ معاونت کریں پولی کلینک اسلام آباد میں کہی بات پر کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے؟ لسبیلہ تھانے میں درج مقدمے کا مدعی عدالتی نوٹس کے باوجود حاضر نہیں ہوا، مدعی کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، آئی جی بلوچستان اور آر پی او نوٹس کی پیروی کرائیں،حکم نامے کے مطابق تھانہ موچکو میں درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، تھانہ موچکو پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، آئی جی سندھ، آر پی او نوٹس کی پیروی کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامے میں کہنا ہے کہ لسبیلہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی پیش نہیں ہوا، دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے۔