باپ کے ننھے بچے کو گرنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

Apr 15, 2023 | 11:01:AM
 سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باپ نے بچے کو موٹر سائیکل سے گرتے وقت بچا لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں باپ نے بچے کو موٹر سائیکل سے گرتے وقت بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں باپ نے بچے کو موٹر سائیکل سے گرتے وقت بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر لیٹ کر اس کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے جیسے ہی وہ اٹھ کر جانے لگتا ہے تو موٹر سائیکل گر جاتی ہے۔

جیسے ہی موٹر سائیکل گری تو باپ نے بچے گرنے نہیں دیا اور اس کا ہاتھ تھامے رکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’باپ نے گرتے وقت بھی بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور وہ قلابازی کھا کر اسے بچاتا ہے پھر گود میں لے لیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ والد کی غلطی ہے یہ کھیلنے کی جگہ نہیں ہے۔