رنبیرکپور ،عالیہ بھٹ سے ’ورمالا ‘پہننے کیلئے گھٹنوں بل بیٹھ گئے، ویڈیو وائرل 

Apr 15, 2022 | 19:57:PM
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، شادی کی تقریب، سینکڑوں تصویریں اور ویڈیوز، سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: رنبیر کپور کو دوستوں نے اٹھا رکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دو روز قبل ہونےوالی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کی تقریب سے سینکڑوں تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 2022ءکی شاہانہ ترین بھارتی شادی ہے، اس شادی میں دولہا دلہن سمیت شرکت کرنےوالے مہمانوں نے بھی تیاری کےلئے خوب خرچہ کیا۔اس شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصوریں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو کو کروڑوں مداحوں کی جانب سے ’کیوٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے دوران ایک دوسرے کو ہار ( ورمالا) پہنانے کی بھی رسم ہوئی۔اس دوران عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی جانب سے ہار پہننے کے بعد جب خود یہ رسم ادا کرنے کیلئے ہار ہاتھ میں لیا تو رنبیر کپور کے دوستوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔عالیہ بھٹ کی آسانی کےلئے رنبیر کپور عاجزانہ انداز میں خود ہی دوستوں کے کندھوں سے نیچے اتر آئے اور اپنی اہلیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے۔وائرل ہوتی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگاکر خودکشی؛ خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل