پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں ؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Apr 15, 2022 | 13:06:PM
پیٹرولیم مصنوعات، فائل فوٹو
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 21 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے۔
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا عوام کے لیے سبسڈی جاری رہے گی، یہ شہباز حکومت کا پہلا امتحان ہے جس کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر فل لیوی اور ٹیکس لگایا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون تک منجمد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    نیپرا نے بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ،نوٹیفکیشن جاری