اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اہم ہے: عمران خان

Apr 15, 2022 | 11:56:AM
عمران خان، فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ  اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مولانا محمد خان شیرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آزادی و خود داری کا علم بلند کرنے والوں کے خلاف سامراج نے ہمیشہ سازش کی، ملک کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔

عمران خان نے مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خود مختاری کا تحفظ اہم ہے،چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکی اشاروں پر کٹھ پتلیوں کو قوم کا مستقبل تاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    دل دہلا دینے والی خبر۔ملزم نے فائرنگ کر کے گھر کے5افراد کو مار ڈالا