پاکستان اعوان کونسل کی صوبہ پوٹھوہار بنانے کے مطالبے کی حمایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اعوان کونسل کا صوبہ پوٹھوہار بنانے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔
پاکستان اعوان کونسل کے بانی صدر اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کی تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔مصطفی ملک جو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن بھی ہیں، نے زاہد ملک کو تحریک صوبہ پوٹھوہار شروع کرنے پر مبارکباد دی۔
مصطفی ملک نے زاہد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ پوٹھوہار کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کے حقوق کے لیے انتظامی بنیادوں پر صوبہ کا قیام درست سمت میں درست قدم ہے، وفاقی دارالحکومت کے باشندے ہونے کے باوجود پوٹھوہار کے عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے انتظامی بنیادوں پر پوٹھوہار صوبے کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
زاہد ملک نے مصطفی ملک کو سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور دیگر شخصیات سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔