پرانی موٹرسائیکل دیں نئی لے جائیں،معروف  کمپنی نے شاندار آفر دیدی

Sep 14, 2025 | 11:23:AM
پرانی موٹرسائیکل دیں نئی لے جائیں،معروف  کمپنی نے شاندار آفر دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یاماہا موٹر پاکستان نے اپنے صارفین کے لیے ایک خصوصی ایکسچینج آفر متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت گاہک اپنی پرانی موٹر سائیکل منتخب ڈیلرشپس پر جمع کرا کے بالکل نئی یاماہا موٹر سائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس سکیم کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خریدار تلاش کرنے، قیمت پر سودے بازی کرنے اور پرائیویٹ سیل کے غیر یقینی عمل سے بچ سکیں، اس طرح بائیک مالکان کو ایک آسان اور محفوظ طریقے سے نئی موٹر سائیکل میں اپ گریڈ کرنے کا موقع ملے گا۔

یاماہا کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سکیم خاص طور پر ان صارفین کیلئے ہے جو زیادہ پائیداری، سٹائل اور آرام دہ سواری چاہتے ہیں  تاہم یہ آفر صرف محدود ڈیلرشپس پر دستیاب ہوگی، اس لیے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وزٹ کرنے سے پہلے قریبی ڈیلرشپ سے دستیابی کی تصدیق ضرور کرلیں۔

یاد  رہے کہ اسی ہفتے یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مقامی طور پر موٹر سائیکل کی تیاری بند کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان

 کمپنی نے اپنی نئی بزنس پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے اور ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے برسوں تک یاماہا پر اعتماد اور وفاداری کا اظہار کیا۔