وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سال 2025-26کے لیے وظیفہ جات دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دئیے جائیں گے۔
تعلیمی وظائف کیلئے فارمز سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹرG-7سے دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
یہ فارمز اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ، بی بلاک کیفے ٹبریا ، کوہسار بلاک سے بھی 31اکتوبر 2025 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے